• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف نے چیئرمین نیب کو طلب کرلیا

اسلام آباد(طارق بٹ) سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف نے بدھ کے روز چیئرمین نیب کو طلب کرلیا ہے۔ جہاں سینیٹر جاوید عباسی کی قیادت میں 16 رکنی سینیٹ کمیٹی جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال سے بریفنگ لے گی۔ تفصیلات کے مطابق، سینیٹ کے معروف ارکان نے چیئرمین نیب سے نیب کی کارکردگی سے متعلق جامع بریفنگ طلب کی ہے۔ سرکاری اعلامیے میں یہ کہا گیا ہے کہ سینیٹ کی کمیٹی برائے قانون و انصاف بدھ کے روز پہلی مرتبہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال سے وضاحت طلب کرے گی۔ سینیٹ کے 16 ارکان کی قیادت ن لیگ کے جاوید عباسی کریں گے۔ جب کہ دیگر ارکان میں میاں رضاربانی، فاروق ایچ نائیک، سراج الحق، مصدق ملک، مصطفیٰ نواز کھوکھر، مظفر حسین شاہ، عائشہ رضا فاروق، محمد علی خان سیف، مشتاق احمد، ثناء جمالی، ولید اقبال، ستارہ ایاز اور عتیق شیخ شامل ہیں۔
تازہ ترین