• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

مرتضیٰ سید تین سال کیلئےاسٹیٹ بنک کے ڈپٹی گورنر تعینات

مرتضیٰ سید تین سال کیلئےاسٹیٹ بنک کے ڈپٹی گورنر تعینات


اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاقی حکومت نےمرتضیٰ سیدکو تین سال کےلیے اسٹیٹ بنک آف پاکستان کا ڈپٹی گورنرتعینات کر دیا ہے، آئی ایم ایف میں سٹریٹیجی ،پالیسی اور ریویوڈیپارٹمنٹ میں ڈپٹی چیف کےطورکام کررہےتھے،وزارت خزانہ کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سٹیٹ بنک آف پاکستان کے ایکٹ 1956کی شق 10(4)کےتحت مرتضیٰ سید کو فوری طورپر ڈپٹی گورنر سٹیٹ بنک مقرر کیاگیا ہے، واضح رہےکہ مرتضی ٰ سید اس وقت آئی ایم ایف میں اسٹریٹیجی ،پالیسی اور ریویو ڈیپارٹمنٹ میں بطور ڈپٹی چیف فرائض انجام دے رہے تھے ، ا نہوں نے آئی ایم ایف کو 2004میں جوائن کیا اور ایشیا اور پیسیفک ڈیپارٹمنٹ اور مالیاتی امور میں کام کیا ، قبل ازیں وہ آئی ایم ایف کے چین میں ڈپٹی ریذیڈنٹ نمائندے تھے ، انہیں آئی ایم ایف کے مختلف پروگراموں ، مختلف ابھرتی ہوئی اور ترقی یافتہ مارکیٹوں کی نگرانی کا بھی تجربہ ہے،جن میں کولمبیا،قبرص، کوریا ، جاپان ، یورپ کی مارکیٹس شامل ہیں ، انہیں مالیاتی اور مانیٹری پالیسی، مالیاتی بحران ، سرمایہ کاری ، ڈیموگرافک اور غیر مساوی میکرو مالیاتی شعبوں میں تجزیاتی کام کابھی تجربہ ہے، آئی ایم ایف سے قبل انہوں نے لندن میں انسٹیٹوٹ آف مالیاتی اسٹڈی اور اسلام آباد میں ہیومین ڈیویلپمنٹ سینٹر میں بھی فرائض انجام دیئےانہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے اکنامکس میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے۔

تازہ ترین