• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ واحد صوبہ ہے جہاں بلدیاتی حکومتیں کام کررہی ہیں، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی نظام انتظامی، مالی اور آپریشنل اختیارات کے ساتھ کام کررہاہے مگر یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی حکومتوں کے پاس اختیارات نہیں ہیں،سندھ واحد صوبہ ہے جہاں پر بلدیاتی حکومتیں کام کررہی ہیں جبکہ پنجاب، کے پی کے اور بلوچستان میں انھیںختم کردیاگیاہے،انہوں نے یہ بات نیول وار کالج کے ایک 103 رکنی وفد جس کی قیادت ریئر ایڈمرل محمد زبیر کررہے تھے کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات اور وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جنہوں نے ان سے وزیراعلیٰ ہائوس میں ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ 2002ء کے بلدیاتی نظام کا جو تصور تھا ا ور اس پر وفاقی حکومت یکطرفہ طور پر عملدرآمد کررہی تھی اور سندھ کے لوگوں کا ان پٹ نہیں دیا جارہاتھا کیونکہ صوبائی اسمبلی نہیں تھی۔بلدیات جسے ریاست کا تیسرا ستون کہاجاتاہے وہ ریاست کے اندر ریاست قائم کررہاتھا اور اُسے افسران کی ترقی حتیٰ کہ اعلیٰ گریڈ میں بھی کے اختیارات دیئے گئے تھے۔اور ان کے پاس ریونیو اتھارٹی تھی ۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ وہ(لوکل گورنمنٹ کے لوگ) کو گریڈ 7 تا گریڈ 21 تک اپنے طورپر اسامیاں تشکیل دے کر ترقی دیتے رہے اور بالآخر انہوں نے صوبائی حکومت سے مالی تعاون کے لیے ہاتھ پھیلانے شروع کردیئے کیونکہ اُن کےپاس تنخواہیں ادا کرنے کے لیے پیسے نہیں تھے۔
تازہ ترین