• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور روس 1400 کلومیٹرطویل گیس پائپ لائن پر مذاکرات کریں گے

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ ) پاکستان اور روس آج1400 کلومیٹر طویل نارتھ ۔ساؤتھ گیس پائپ لائن کی تعمیر پر اہم مذاکرات کریں گے، دونوں اطراف کے نمائندے پائپ لائن کی فنی اور کمرشل پہلوؤں پر تبادلہ خیال کریں گے تا کہ 15 اپریل کو باہمی معاہدہ ہوسکے، وزیرا عظم کےمشیر برائے پٹرلیم ندیم قمر کا کہنا تھا کہ روس منصوبے کے ٹیکنیکل اورکمر شل پہلوؤ ں پر بات چیت مارچ 2020تک چاہتا ہےروس کے ڈپٹی منسٹر ساتویں آئی سی سی سیشن کے لئے دورہ کررہےہیں جس میں نارتھ ۔ساؤتھ پائپ لائن شامل ہیں،مذکو منصوبہ 2.1 ارب ڈالر کا ہے42 انچ کی یہ پائپ لائن1.2 بی سی ایف ڈی گیس کی گنجائش رکھتی ہے۔پائپ لائن کے ڈھانچے پر پہلے پاکستان کے پابندیوں کی وجہ سے تحفظات تھے جس کی وجہ سے پاکستان منصوبے پر زور نہیں دے رہا تھاکیونکہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی واچ لسٹ پر تھااب چونکہ وہ معاملات نہیں ہیں اس لئے اب مجاز حکام کی اجازت کے ساتھ منصوبے پر کام شروع کرسکتا ہے،وفاقی سیکریٹری پٹرولیم نے مذاکرات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ’’ہاں، دونوںممالک ٹائم لائن پر مذاکرات کریں گےتاکہ 15 اپریل تک کچھ معاہدے ہوسکیں، ان کا کہنا تھا روس نے پاکستان کے تحفظات دور کردئیے ہیں،پاکستان کو 26 دسمبر کو روسی حکام کا خط موصول ہوا تھا جس میں کمپنی کی تبدیلی کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔ 
تازہ ترین