• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

لڑکی سے زیادتی کا الزام، جج کیخلاف معطلی کے سوا کوئی کارروائی نہ ہوسکی

لڑکی سے زیادتی کا الزام، جج کیخلاف معطلی کے سوا کوئی کارروائی نہ ہوسکی


سیہون(مانیٹرنگ ڈیسک)جج کی جانب سے چیمبر میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کے کیس میں پیش رفت نہ ہوسکی،واقعہ کے 7روزبعدبھی جج گرفتارہوسکانہ میڈیکل ہوا،پولیس کے مطابق لڑکی نے مقدمہ درج کرانے سے انکارکردیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی نے مقدمہ درج کرانے سے انکار کردیا ہے۔13 جنوری کو عدالت میں بیان ریکارڈ کرانے کیلئے آنے والی لڑکی سے سینئرجوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز بھٹو کی مبینہ زیادتی کے واقعہ کو 7 روز گزر چکے ہیں لیکن سینئر مجسٹریٹ کو معطل کرنے کے علاوہ مزید کوئی کارروائی نہیں ہوسکی۔پولیس کی جانب سے نہ تو جج کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اور نہ ہی جج کا میڈیکل ہوا ہے جبکہ اسے ابھی تک گرفتار بھی نہیں کیا جاسکا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی نے مقدمہ درج کرانے سے انکار کردیا ہے، اس سلسلے میں سینئر سپرنٹنڈٹ آف پولیس (ایس ایس پی) قمبرشہدادکوٹ کو خط لکھا ہے کہ خاتون سے رابطہ کرکے کہا جائے کہ وہ مقدمہ درج کرائے۔

تازہ ترین