• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن، اثاثوں کی تفصیلات پیش نہ کرنیوالے 32 پارلیمنٹرینز پرپابندی

اسلام آباد( طاہر خلیل ) اثاثوں کی تفصیلات پیش نہ کرنے والے 32 پارلیمنٹرنز کو کام کرنے سے روک دیا گیا ، سینٹ کے 2، قومی اسمبلی 6، پنجاب اسمبلی 15،سندھ و بلوچستان دو دو ،خیبرپختونخوا اسمبلی کے 5 اراکین شامل ہیں،الیکشن کمیشن نے نادہندہ پارلیمنٹرینز کے پارلیمانی کارروائی میں حصہ لینے پر پابندی کیلئے چیئرمین سینٹ ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے سپیکرز کو مراسلے جاری کر دیئے ، سینٹ کے 2، قومی اسمبلی کے 6، پنجاب اسمبلی کے 15،سندھ اور بلوچستان اسمبلیوں کے دو ،دو اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے 5 اراکین پر پابندی عائد کی گئی ، سینیٹر محمد ایوب اور سینیٹر فدامحمد کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے ، قومی اسمبلی کے اراکین میں ناصر خان ، محمد برجیس طاہر ، شمس النساء ،محمد اکرم ، محمد اسرار ترین اور نزہت پٹھان ،پنجاب اسمبلی کے اراکین میں سردار آفتاب اکبر خان ، عرفان بشیر ، فتح خالق، محمد شعیب ادریس ، رائے حیدر علی خان ، عبدالقدیر علوی، میاں محمد آصف ، محمد مرزا جاوید، محمد فیصل نیازی زوار حسین وڑائچ ، ملک خالد محمود بابر ، رئیس نبیل احمد، میاں علمدار عباس قریشی ،سیما بیہ طاہر اور حسینہ بیگم ، سندھ اسمبلی کے شہر یار خان اورحنا دستگیر ، خیبرپختونخوا اسمبلی کےمحمد دیدار ، فیصل زمان ، ضیاء اللہ خان، سراج الدین اور روی کماراور بلوچستان اسمبلی کے اراکین میں نور محمد اور سردار یار محمد رند شامل ہیں ۔
تازہ ترین