• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائمہ کمیٹی اجلاس،غیر معیار ی گاڑیوں کی تیاری پرتحفظات کااظہار

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی صنعت وپیداوار نےسمیڈا کو ہدایت کی کہ کمیٹی میں جاری اورنئے منصوبوں سے متعلق سہ ماہی بنیادوں پر تفصیلات فراہم کی جائیں،کمیٹی نے سمیڈا کی جانب سے مختلف شعبوں کو کاروبار کےقیام کےلیے دی جانیوالی رقومات سے متعلق مانیٹرنگ میکنزم پر تحفظات کا اظہار کیا، کمیٹی نے عوام کےلیے غیر معیار ی گاڑیوں کی تیاری پر بھی تحفظات کا اظہار کیا ، ارکان کمیٹی نے کہا کہ گاڑیاں تیارکرنیوالی کمپنیاں گاڑیوں میں ایئر بیگ ، انٹی لاک بریکنگ نظام نصب نہیں کرتیں تاہم کمپنیوں کے نمائندوں نے کمیٹی کوآگاہ کیا کہ وہ اپنی گاڑیوں میں اس طرح کے آلات فراہم کرتی ہیں، کمیٹی نے متفقہ فیصلہ کیا کہ آئندہ اجلاس میں آٹو موبائل شعبے کے ٹیکسوں کے معاملے کو زیر غور لایا جائیگا ، کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ آئندہ اجلاس میں وزارت تجارت ، ایف بی آر ، ای ڈی بی ، پاکستان اسٹنڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے نمائندوں کو بھی بلایا جائے گا، قائمہ کمیٹی کا اجلاس سجاد حسین طوری کی زیر صدارت ہوا،ارکان کمیٹی نے ملک میں آٹے کے بحران پرتحفظات کا اظہار کیا ، حکام نے بتایاکہ حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورز کو 2لاکھ ٹن گندم فراہم کی گئی ہے،حکام نے بتایا کہ کنٹریکٹرز کو واجب الادا ادائیگیوں میں سے 50فیصد کی ادائیگی کردی گئی ہے، بقایا رقم آئندہ چھ ماہ میں جاری کر دی جائے گی،واجب الادا رقم 8ارب 30کروڑ روپے تھی جس میں سے اب تین ارب 90کروڑر وپے کی ادائیگی باقی رہ گئی ہے۔
تازہ ترین