آپ آف لائن ہیں
جمعہ3؍رجب المرجب 1441ھ 28؍فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

تعلیمی بورڈ کےڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کیلئے انٹر ویو میں شامل کرنیکی ہدایت

ملتان (سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نےڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے میں ٹال مٹول سے کام لینےکی شکایت پر چیئرمین اور سیکرٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان کوآج ہونے والے انٹر ویو میں رٹ گذاروں کو شامل کرنے کی ہدایت کر دی ہے، پٹیشنر شکیل احمد اور ڈیلی ویجز ملازمین نے موقف اختیار کیا کہ تعلیمی بورڈ ملتان کے ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنےکا حکم دیا گیا ، جس پر انتظامیہ نے ڈویژن بنچ میں چیلنج کیا،ڈویژن بنچ نے ان کی انٹرا کورٹ اپیل خارج کردی اور پہلے فیصلے کو بحال رکھا ، جب ملازمین کو مستقل کرنے کا عمل شروع کیا گیا توڈیٹاانٹری آپریٹر کونائب قاصد لگادیا گیا جس کے خلاف چیئرمین نے سیکرٹری کے مشورہ سے یہ جواب دیا کہ رٹ پٹیشن میں انہوں نے خو دنائب قاصد لکھا ہے اس لئے اسے ڈیٹا انٹری آپریٹر نہیں لگا سکتے ،بورڈ نے دوسرے ملازمین کو ٹائپنگ سیکرٹری کے لئے لیٹر جاری کردیا لیکن اصل پٹیشنر کوتاحال محروم رکھا ہواہے۔

ملتان سے مزید