• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ، PIA کا خسارہ، 482 ارب ہوگیا، 466 ملازمین کی ڈگریاں جعلی نکلیں

اسلام آباد(آئی این پی)سینیٹ کو حکومت نے آگاہ کیا ہے کہ پی آئی اے 482 ارب روپے کے خسارے میں ہے‘ گزشتہ پانچ سالوں میں پی آئی اے کے کل466ملازمین کی تعلیمی ڈگریاں جعلی یوبوگس نکلیں‘سردست پی آئی اے میں 47 پائلٹس کنٹریکٹ پر کام کر رہے ہیںجو کہ 60 سال کی عمر سے زائد ہیں‘ جعلی ڈگری والے 15 پائلٹس کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے‘آئندہ ڈگریوں کی تصدیق کے بعد املازمین کو مستقل کیا جائے گا‘سوات ایئرپورٹ کی بحالی ہم کر رہے ہیں ،سیاحتی فلائٹس چلانا بھی زیر غور ہے، بھارت کو 37 پیسہ فی کلو گرام گلابی نمک برآمد کر نے کی خبریں غلط ہیں، دراصل پاکستان بھارت کو 7.04روپے فی کلو گرام کی اوسط پر نمک برآمد کر رہا ہے، اسٹیل مل کی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے حوالے سے بات چیت چل رہی ہے، پاکستان بیت المال نے ملک بھر میں دارالاحساس کے نام سے 39 یتیم خانے قائم کئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار منگل کو سینیٹ میں وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن ڈویژن غلام سرور خان اور وزیر پارلیمانی امور اعظم خان سواتی نے ارکان کے سوالوں کے جواب میں کیا۔

تازہ ترین