• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گندم کی نقل و حرکت پر پابندی کیوں نہیں لگائی، سندھ ہائیکورٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نےملک میں جاری آٹے کے بحران کیخلاف درخواست پرپرنسپل سیکرٹری وزیراعظم، خسرو بختیار وزیر نیشنل فورڈ سیکورٹی شیخ رشید، سیکرٹری خزانہ، چیف سیکرٹری سندھ ،ڈی جی نیب سندھ، چیئرمین صوبائی اینٹی کرپشن و دیگر کو بھی نوٹس جاری کردئیے ہیں۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ایڈووکیٹ جنرل سے استفسار کیا کہ آپ لوگ کیا کر رہے ہیں، آٹے کا بحران کیوں آیا، آپ نے صوبے سے باہر گندم کی نقل و حرکت پر پابندی کیوں نہیں لگائی۔ عدالت عالیہ نےوفاقی و صوبائی حکومتوں کو نوٹس جاری کردئیے۔ درخواست گزار محمود اخترنقوی نے موقف اختیار کیا ہےکہ ملک میں مہنگائی کے طوفان کے بعد آٹے کا بحران پیدا ہوگیا ہے، آٹے کا موجودہ بحران مصنوعی طور پر پیدا کیا گیا۔

تازہ ترین