• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

قومی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، کشمیر کیلئے پرعزم ہیں، جنرل باجوہ

 کشمیر کیلئے پرعزم ہیں، جنرل باجوہ


اسلام آباد( نمائندہ جنگ )پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک بار پھر عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کشمیر کاز اور کشمیری عوام کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھے گی جبکہ قومی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کرینگے۔

آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان سے ملاقات کے دوران آرمی چیف نے باہمی دلچسپی بالخصوص لائن آف کنٹرول (ایل اوسی) کی صورتحال پر بات چیت ہوئی جبکہ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق منگل کوآزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، اس ملاقات میں باہمی دلچسپی امور اور ایل او سی پر پیش آنے والے واقعات پر بات چیت ہوئی۔

پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر اپنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فوج کشمیر کاز کے لئے بھرپور سپورٹ جاری رکھے گی اورکشمیر کاز اور کشمیری عوام کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھیں گے۔

دریں اثنا ءآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اٹلی کے سبکدوش ہونے والے سفیر کی ملاقات ، آرمی چیف نے نے تعلقات بہتربنانے پراٹلی کے سفیرکاشکریہ اداکیا ۔

تازہ ترین