• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نو مسلم علیزہ فرسٹ سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش

جیکب آباد(نامہ نگار) پولیس نے گزشتہ روز فرسٹ سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں نومسلم علیزہ کو پیش کیاجہاں نومسلم علیزہ نے بیان دیا کہ کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوئی ہوں اور علی رضا سولنگی سے نکاح کیاہے شوہرکے ساتھ جا نا چاہتی ہوں تحفظ دیا جائے کیس جھوٹا ہے اس موقع پر علی رضا سولنگی بھی موجود تھا جس پر جج امتیاز لاکھیر کی عدالت میں بیان کے بعد نومسلم علیزہ کو کارروائی کے لئے سیشن جج منور لودھی کی عدالت میں پیش کیا گیا عدالت نے کیس سیکنڈ ایڈیشنل سیشن جج منتقل کیا جہاں عدالت میں نومسلم علیزہ کے والد وجے کمار نے درخواست دیتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی مہک کماری نابالغ ہے ۔
تازہ ترین