• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقی پسند معاشرہ کی تشکیل ہماری سیاست کا محور ہے‘بی ایس او پجار

کوئٹہ( آن لائن )بی ایس او پجار کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ بی ایس او پجار بلوچ طلباء کی نمائندہ تنظیم ہے ہماری سیاست کا محور بلوچ نوجوانوں کو جدید سائنسی اورعلمی شعوری حوالے سے روشناس اور ترقی پسند روشن خیال معاشرہ تشکیل دیناہے، بی ایس او پجار پرامن جمہوری سوچ بلوچ ساحل و وسائل کے دفاع قومی تشخص کی بقاء قومی روایات کی پاسداری معیاری تعلیم کو یقینی بنانا اور فرسودہ طبقاتی جاگیردارانہ سرداری امراجی نظام کا قلع قمع کرکے قوم میں اتحاد و یکجہتی پیدا کرنا اپنی جدوجہد کا حصہ سمجھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اندورنی اختلافات و مختلف نشیب وفراز کے بعد بی ایس او پجار ایک مرتبہ پھر مرکزی آرگنائزر زبیر بلوچ کی قیادت میں پورے بلوچستان میں فعال و منظم ہورہی ہے۔ حالیہ سنٹرل کمیٹی کے اجلاس کے بعد مرکزی رہنما پورے بلوچستان کے دورے پر ہیں۔حالیہ دنوں پنچگور بسیمہ منگچر اوستہ محمد ڈیرہ اللہ یار صحبت پورکے زونزکا دورہ کیا گیا اور مذکورہ زونز کی جنرل باڈی تشکیل دی گئی اس کے علاوہ تربت ڈیرہ مراد جمالی گوادر کوئٹہ سبی جیکب آباد کا بھی مرکزی آرگنائزرنے تفصیلی دورہ کیا،تنظیمی دورے پر مرکزی ڈپٹی آرگنائزر نادر بلوچ مرکزی رہنما ابرار بلوچ کریم بلوچ نعیم بلوچ بوہیر صالح بھی ان کے ہمراہ تھے ۔انہوں نے کہا کہ تنظیم کو پورے بلوچستان میں فعال بنایا جائے گا پڑھا لکھا باشعور بلوچستان بنانا ہمارا نظریہ اور مقصد ہے۔
تازہ ترین