• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمد جتوئی کا ممبر الیکشن کمیشن منتخب ہونا خوش آئند ہے‘بلوچستان بار کونسل

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان بار کونسل کے ایک بیان میں بلوچستان بار کونسل کے ممبر شاہ محمد جتوئی کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کا ممبر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار ایک وکیل کو الیکشن کمیشن کا ممبر منتخب کیا گیا جو خوش آئند عمل ہے شاہ محمد جتوئی سینئر قانون دان ہیں ان کی تقرری بلوچستان کے وکلاء خوش آئند سمجھتے ہیں بلوچستان بار کونسل کا ہمیشہ سے یہی موقف رہا کہ جوڈیشری سمیت تمام اعلیٰ اداروں میں بلوچستان کے لوکل باشندوں کو تعینات کیا جائے حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بلوچستان سے لوکل وکیل پر اتفاق رائے کو خیرمقدم کرتے ہیں۔
تازہ ترین