• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس شہداء نے جانوںکا نذرانہ دے کر امن قائم کیا ،محمد علی گنڈا پور

اپشاور( کرائم رپورٹر) چیف کیپٹل سٹی پولیس پشاور محمد علی گنڈا پور نے کہاہے کہ پولیس میں سزا و جزا کا عمل جاری رہے گا ۔گزشتہ روز پولیس لائن پشاور میں بہترین کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں میں انعامات کی تقسیم کے موقع پر انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ پولیس کے شہداء نے اپنی جانوںکا نذرانہ دے کر امن قائم کیا ہے پولیس جوانوں کی قربانیوں اور شہادتوں سے محکمہ کے وقار میں اضافہ ہوا، حاضر سروس پولیس اہلکار بھی محکمہ کے وقار میں مزید اضافہ اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لئے اپنی توانائیاں بروئے کار لائیں، پولیس اہلکار پوری جانفشانی کے ساتھ جرائم کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ معاشرتی برائیوں کے تدارک کے لئے بھی کردار کریں، محکمہ پولیس میں سزا و جز کا عمل جاری رہے گا جس کے دوران عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس جوانوں کی اسی طرح حوصلہ افزائی کی جاتی رہے گی، ان خیالات کا اظہار سی سی پی او محمد علی گنڈاپورنے ملک سعد شہید پولیس لائن میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس آفسران و جوانوں کو انعامات دینے کی تقریب کے دوران کیا۔
تازہ ترین