• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر ہائوسنگ کا سوات میں زرعی واٹر چینل پر تعمیراتی کام کا دورہ

اپشاور ( نیوزڈیسک )خیبرپختونخوا کے وزیر ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی نے اوڈیگرام سوات میں برت خیل زرعی واٹر چینل پر تعمیراتی کام کا دورہ کیا، 12کلو میٹر پر محیط واٹر چینل کی تعمیر پر 11کروڑ 70لاکھ روپے کی لاگت آئیگی۔ جس سے سوات کے مختلف علاقوں میں زرعی زمینوں کو وافر مقدار میں پانی میسرآسکے گی۔ وزیر ہاوسنگ نے حکام کو واٹر چینل کی جلد سے جلد تعمیر کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ علاقے کی خوشحالی کے لئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔صوبائی حکومت عوامی فلاح و بہبود کے لئے ہر شعبے میں انقلابی منصوبے لیکر آرہی ہےجس سے لوگوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں سامنے آئیگیزراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی جیسی اہمیت کا حامل شعبہ ہے، کاشت کاری سے منسلک افراد کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائیگی ۔
تازہ ترین