• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکلااورضلعی انتظامیہ کے مابین دیوارکا تنازعہ ایک بار پھرسراٹھانے لگا

اپشاور(نیوزرپورٹر)پشاورجوڈیشل کمپلیکس میں وکلااورضلعی انتظامیہ کے مابین دیوارکا تنازعہ ایک بار پھرسراٹھانے لگا جس کے بعد وکلانے ہنگامی اجلاس طلب کرلیاذرائع کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس پشاور میں متنازعہ دیوار تاحال نہیں گرائی گئی ہے حالانکہ ضلعی انتظامیہ نے کچھ روز قبل وکلاوفد کو متعلقہ دیوار گرانے کی یقین دہانی کرائی تھی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دیوار کی تعمیر کیخلاف وکلانے ریونیو کورٹس سے بائیکاٹ کا بھی اعلان کیا تھا جس کے بعد ضلعی انتظامیہ اور پشاوربارکونسل کے ممبرز کے مابین مذاکرات بھی ہوئے تھے جس میں دیوارہٹانے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی، اس حوالے سے پشاوربارنے جنرل باڈی اجلاس طلب کیا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
تازہ ترین