• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کم قد ‘ پولیس میں بھرتی نہ کرنے کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے منظور

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور ہائیکورٹ نے کم قد کی وجہ سے محکمہ پولیس میں بھرتی نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے پولیس حکام سے جواب مانگ لیا کیس کیس سماعت چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس احمد علی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی کیس کی سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار حسن علی عدالت میں پیش ہوئے انہوں نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے محکمہ پولیس میں سپاہی بھرتی ہونے کے لئے درخواست دی تھی تمام ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد کم قد کی وجہ سے انہیں پولیس فورس میں بھرتی نہیں کیا گیا انہوں نے عدالت کو بتایا کہ انکا قد 5 فٹ 6 انچ ہے جبکہ ان سے کم قد کے امیدواروں کو پولیس میں بھرتی کیا گیا ہے درخواست گزار نے عدالت میں کم قد والے اہلکاروں کو بھرتی کرنے کا ریکارڈ بھی عدلت میں پیش کیا جس پر چیف جسٹس نے عدالت میں موجود ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سے استفسار کیا کہ درخواست گزار سے کم قد والے کیس پولیس فورس میں بھرتی ہوئے جس پر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار نے این ٹی ایس ٹیسٹ میںاپنی جگہ کسی دوسرے شخص کو بٹھایا تھا اس لئے اس کو منتخب نہیں کیا گیا عدالت نے رٹ سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے پولیس حکام سے جواب مانگ لیا ۔
تازہ ترین