• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملا زمین کو سروس سٹرکچر دیا جائے،ریلوے ورکرز کا مظا ہرہ

اپشاور ( لیڈی رپورٹر )پاکستان ریلوے ورکرز پشاور ڈویژن کے رہنماوں اور کارکنوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے وعدے کے مطابق ریلوے ملازمین کو سروس اسٹرکچر دے۔پشاور پریس کلب کے باہر اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کرتے ہوئے ریلوے ورکرز یونین کے ڈویژنل صدر سید اشفاق باچا،زونل صدر جہانگیر مہمند نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریلوے ورکرز دن رات سخت محنت کرتے ہوئے پاکستان ریلوے کا پیہہ رواں رکھے ہوئے ہیں، لیکن پاکستان ریلوے کی اعلی ترین انتظامیہ ورکرز کے مسائل کے حل میں تساہل کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ گریڈ 1سے گریڈ 16تک کے ریلوے ملازمین کے ہاوسنگ ریکوزیشنز منظور کئے جائیںتاکہ ملازمین کی رہائش کے مسائل حل ہوسکیں۔ورکرز یونین نے پاکستان ریلوے سے ٹھیکداری کے نام پر نجکاری کا خاتمہ کیا جائے
تازہ ترین