• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا میں کوئی بھی مستحق زکواۃ سے محروم نہیں رہے گا، عمر فاروق

پشاور(نمائندہ خصوصی)خیبر پختونخوا کی صوبائی زکواۃ کونسل کے چیئرمین انجینئر عمر فاروق نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق خیبر پختونخوا کے کونے کونے و چپے چپے میں غریب مستحقین کو ان کے گھروں کی دہلیز پر زکواۃ دی جائے گی۔ صوبے بھر میں کسی بھی قسم کی کوئی ناانصافی نہیں ہو گی۔ میرٹ کو یقینی بنایا جائے گا اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ زکواۃ کمیٹیوں کے چیئرمینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غریب بیماروں کے مفت علاج کو یقینی بنایا جائے گا اور صوبے بھر کے تمام ہسپتالوں کو فنڈز فراہم کئے جائیں گے۔ غریب طلبا کو تعلیم کے لئے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا جبکہ دینی مدارس کے طلبا کو بھی وظائف دیئے جائیں گے۔ انجینئر عمر فاروق خان نے کہا کہ صوبے بھر میںبیوہ خواتین کو سلائی مشینیں دی جائیں گی جبک غریب لڑکیوں کے والدین کو جہیز فنڈ دیا جائے گا۔ صوبے بھر میں لوکل زکواۃ کمیٹیوں کے انتخابات جلد مکمل کرائے جائیں گے۔ صوبے بھر کے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ زکواۃ کمیٹیوں کے چیئرمین اور ڈسٹرکٹ زکواۃ آفیسر شفاف طریقہ سے زکواۃ کی تقسیم کی نگرانی کریں گے۔
تازہ ترین