• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی شخص کا پانی پر چلنے کا مظاہرہ


آپ نے پانی پر چلنے کے کئی قصے صرف افسانوں، کہانیوں یا قدیم روایات میں سنے ہوں گے لیکن چین میں واقعی ایک ایسا شخص موجود ہے جو پانی پر چلتا ہے، اور حال ہی میں اس شخص نے پانی پر چلتے ہوئے30 میٹر کا فاصلہ طے کرکے دیکھنے والوں کو حیران کرڈالا۔

چین کے شہر Quanzhou سے تعلق رکھنے والا شخص کئی سال سے پانی کے اوپر لکڑی کی باریک تختیاں رکھ کر چلنے کا مظاہرہ کرتا آ یا ہے تاہم اس بار اس نے پانی پر تیزی سے چلتے ہوئے30 میٹرکا فاصلہ طے کیا اور اب وہ اپنا ہی ریکارڈ توڑنے کے لئے پر عزم ہے جبکہ چینی شخص نے اپنی مہارت کا منہ بولتا ثبوت دے کر دیکھنے والوں کو داد دینے پر مجبور کردیا۔

تازہ ترین