آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل23؍جمادی الثانی 1441ھ 18؍ فروری2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

عثمان بزدار نے بلوچستان کو اپنا دوسرا گھر قرار دیدیا

عثمان بزدار نے بلوچستان کو اپنا دوسرا گھر قرار دیدیا


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بلوچستان کو اپنا دوسرا گھر قرار دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے گوادر اور تربت کا دورہ کیا، دورے کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کو گوادر میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور متعلقہ امور پر بریفنگ دی گئی۔

تربت میں عثمان بزدار کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے اس موقع پر بلوچی زبان میں خطاب کیا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ بلوچستان میرا دوسرا گھر ہے، اہل بلوچستان کے لیے پنجاب کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترقی کے سفر میں بلوچستان کو ساتھ لیکر چلیں گے، پنجاب حکومت بلوچستان میں دل کے امراض کے علاج معالجہ کے لیے اسپتال بنائے گی۔

قومی خبریں سے مزید