• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں سردی سے آبشار برف بن گئی


پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک اس وقت شدید سردی کی لپیٹ میں جسکی وجہ سے معمولات زندگی تو متاثر ہو رہے ہیں تاہم قدرت کے حسین نظارے بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

ایسا ہی خون جما دینے والی سردی میں قدرت کا دلفریب منظر اُس وقت دیکھنے کو ملا جب سخت سردی اور ٹھنڈی ہواؤں نے آبشاروں کو ہی برف بنا دیا۔

جی ہاں، قدرت کے یہ حسین مناظر چین کے صوبے Shanxi کے شہر Datong میں دیکھے گئے جہاں خون جما دینے والی سردی اور یخ بستہ ہواؤں کے سبب بہتی آبشاروں کا پانی جم کر برف کی شکل اختیار کر گیا۔

یوں بہتی آبشاروں کا برف میں تبدیل ہونے کا خوبصورت منظر جس نے دیکھا مبہوت رہ گیا جسے دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد یہاں کا رُخ کر رہی ہے۔

تازہ ترین