• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں مالی سال سیمنٹ کی برآمدات میں7.48 فیصد کی کمی

اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال کے دوران ملک سے سیمنٹ کی برآمدات میں 7.48 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر دسمبر2019 تک سیمنٹ کی برآمدات سے ملک کو145.26 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 7.48 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ میں سیمنٹ کی برآمدات سے ملک کو157 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔مقداری لحاظ سے اس مدت میں سیمنٹ کی برآمدات میں 2.59 فیصد اضافہ ہواہے۔ جاری مالی سال میں 37 لاکھ 71ہزار485 میٹرک ٹن سیمنٹ برآمد کیا گیا۔ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ میں 36 لاکھ 71ہزار485 میٹرک ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں۔دسمبر کے مہینہ میں سیمنٹ کی برآمدات سے 21.06 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا۔

تازہ ترین