• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمد میں66.83 فیصد اضافہ

اسلام آباد (اے پی پی) دسمبر 2019کے دوران بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمدات میں 66.83 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق دسمبر 2019کے دوران بجلی پیدا کرنے والی درآمدات کا حجم 102.4 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ نومبر 2019کے دوران درآمدات کا حجم 61.4 ملین ڈالر رہا تھا اس طرح نومبر 2019کے مقابلہ میں دسمبر 2019 کے دوران بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی ملکی درآمدات میں 41 ملین ڈالر یعنی 66.83 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین