• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزشتہ سال ایک کروڑ 67 لاکھ سیاحوں نے دبئی کا رخ کیا

دبئی (اے پی پی) گزشتہ سال ریکارڈ ایک کروڑ 67 لاکھ سے زیادہ تعداد میں سیاحوں نے اماراتی ریاست دبئی کا رخ کیا۔دبئی ٹورزم کے سربراہ سعید الماری کے مطابق 2019میں ایک کروڑ 67 لاکھ اور 30 ہزار سیاح دبئی آئے جبکہ بیرون ممالک سے آنے والے سیاحوں کی تعداد میں گزشتہ سال5.1 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ہم اس سال 2کروڑ 20 لاکھ سیاحوں کی دبئی آمد کا ہدف رکھتے ہیں، گزشتہ سال دبئی چینی،روسی اور اومانی سیاحوں کی دبئی آمد میں اضافہ ہوا جبکہ بھارتی سیاحوں کی تعداد 20 لاکھ رہی جو کہ سب سے زیادہ ہے،دوسرے نمبر پر سعودی عرب رہا جہاں سے 16لاکھ سیاح دبئی آئے اور تیسرے نمبر پر12 لاکھ کی تعداد کے ساتھ برطانوی سیاح رہے۔اومانی سیاحوں کی آمد میں گزشتہ سال 24 فیصد اضا فہ ہوا جن کی تعداد 10 لاکھ رہی۔

تازہ ترین