• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونا فی تولہ 350 روپے بڑھ گیا، چاندی میں استحکام

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گولڈ مارکیٹ ، سونے کی قیمت فی تولہ 350روپے بڑھ گئی ،تفصیلات کے مطابق بدھ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2ڈالر کے اضافے سے 1558ڈالر فی اونس ہوگئی ،جبکہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت مزید 350روپے کے اضافے سے90300روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 300روپے کے اضافے سے 77418روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1030روپے اوردس گرام کی قیمت 883 روپے مستحکم رہی۔

تازہ ترین