• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہانگ کانگ (اے پی پی) اہم ایشین اسٹاک مارکیٹس میں اضافہ ہوا تاہم چین میں نئے وائرس کی وبا کے باعث اس کی شرح محدود رہی۔ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس بدھ کو 166.79 پوائنٹس (0.70 فیصد) بڑھ کر 24031.35 پوائنٹس جبکہ براڈر ٹاپکس انڈیکس 9.16 پوائنٹس (0.53 فیصد) اضافے کے ساتھ 1744.13 پوائنٹس پر بند ہوا۔ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 355.71 پوائنٹس (1.27 فیصد) بڑھ کر 28341.04 پوائنٹس پر بند ہوا۔شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 8.61 پوائنٹس (0.28 فیصد ) بڑھ کر 3060.75 پوائنٹس جبکہ شینزن کمپوزٹ انڈیکس 13.07 پوائنٹس (0.72 فیصد) اضافے کے ساتھ 1819.61 پوائنٹس پر بند ہوا۔

تازہ ترین