• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس او سے انفراسٹرکچرسیس کی مد میں 4.8 ارب روپے وصول

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات نے پاکستان اسٹیٹ آئل سے ایل این جی کی مدت میں انفراسٹرکچر سیس کی وصولی کے لئے ڈائر یکٹر ایکسائز اقبال لغاری کی سربراہی میں قائم ٹیم نے پی ایس او سے 4.8 ارب روپے انفراسٹرکچر سیس کی مد میں وصول کئے، ڈائریکٹر ایکسائز کراچی اور ان کی ٹیم نے کارکردگی کو سراہنے کے لئے بدھ کو سکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات عبدالحلیم شیخ کے دفتر میں ایک تقریب منعقد کی ،اس موقع پر سکریٹری عبدالحلیم شیخ اور ڈائریکٹر جنرل شعیب احمد صدیقی نے ڈائریکٹر ایکسائز II اقبال احمد لغاری اور دیگر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسران اور عملے کے ارکان کو تعریفی اسناد تقسیم کیں، علاوہ ازیں اپنے پیغام میں صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاؤلہ نے پوری ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ دیگر ٹیکسوں کی وصولی کے لئے بھی اپنی اسی طرح کی کوششیں جاری رکھیں گے۔

تازہ ترین