• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ گیمزکا اعلان،ایونٹ پورے صوبے میں ہوں گے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) محکمہ کھیل سندھ نے رواں سال مارچ اپریل میں ہونے والے سندھ گیمز کے ایونٹ صوبے کے تمام ڈویژنز میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بدھ کو سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں جس کی صدارت وزیر اعلٰی سندھ کے معاون خصوصی برائے کھیل بنگل خان مہر نےکی۔اجلاس میں اگلے قومی گیمز کی میزبانی کے لئےسندھ کی جانب سے پیش کش کی گئی ہے، جبکہ اچھی کار کردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو خصوصی ایوارڈ دیا جائے گا۔ اجلاس میں کراچی اور حیدر آباد میں اسپورٹس میوزیم قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں سندھ اولمپک کے سکریٹری احمد علی راجپوت، سیکریٹری کھیل سندھ سید امتیاز علی شاہ، شہزاد بھٹی اور دیگر نے بھی شرکت کی۔
تازہ ترین