• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے عمان کے خلاف ویٹرنز ہاکی سیریز جیت لی

کرا چی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ویٹرنز ہاکی ٹیم نے عمان کے خلاف بدھ کو تین میچوں کی ماسٹرز ہاکی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں 7-1کی کامیابی سے سیریز 2- 0سے جیت لی۔ پاکستان کی جانب سے آصف احمد خان نے ہیٹ ٹرک کی۔ اولمپئینز کاشف جواد، کامران اشرف ، سمیر حسین اور سمیر سلیم نے ایک، ایک گول کیا، عمان کا واحد گول حمود اللہ حبیب نے اسکور کیا۔ مہمان خصوصی وزیر اعلی سندھ کے معاون برائے کھیل بنگل خان مہر نے فاتح کپتان قمر ابراہیم کو ٹرافی دی۔ اس موقع پرسابق قومی ہاکی کپتان اصلاح الدین، سلیکٹر ایاز محمود اور دیگر بھی موجود تھے۔
تازہ ترین