• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھیلوں سے وابستہ صحافیوں کی تنظیم جرنلسٹس آف اسپورٹس کا قیام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کھیلوں کی سرگرمیوں سے وابستہ صحافیوں کی تنظیم جرنلسٹس آف اسپورٹس کا قیام عمل میں آگیا ہے۔ سندھ کے معروف اسپورٹس جرنلسٹس اس تنظیم کا حصہ ہوں گے۔ تنظیم کی ممبر سازی اور دیگر امور کیلئے سات رکنی عبوری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں شکیل یامین کانگا ، قمر خان مصطفی عزیز، عتیق الرحمان، شعیب احمد جٹ نادرہ مشتاق اور زاہد غفار شامل ہیں۔ تنظیم کے قیام کیلئے ابتدائی اجلاس کراچی میں ہوا جس میں تمام امور پر باہمی اتفاق کے بعد کھیلوں کے اصل صحافیوں کی فلاح و بہبود، تنظیم کو مستحکم کرنے اور دور حاضر میں صحافیوں کو درپیش مشکلات سے نبرد آزما ہونے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
تازہ ترین