• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین بار کی عالمی چیمپئن کا روسی حکام پرمقدمہ کرنے پر غور

ماسکو (جنگ نیوز) روس کی ہائی جمپر ماریہ لاسیکینی نے روسی ایتھلیٹکس فیڈریشن کے موجودہ اور سابق حکام کےخلاف مقدمہ کرنے پر غور
شروع کردیا ہے۔ ماریہ دنیا کی واحد خاتون ہیں جنہیں تین بار ہائی جمپ کی عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل ہے۔ لیکن ڈوپنگ اسکینڈل کے بعد روسی فیڈریشن پر پابندی کے سبب وہ عالمی مقابلوں میں شرکت سے محروم ہوگئی ہیں۔ وہ 2016 اولمپکس میں بھی حصہ نہیں لے سکی تھیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈوپنگ کیس کے سبب انہیں اخلاقی اور مالی نقصان ہوا ہے۔ وہ اس کا ازالہ چاہتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ماریہ نے سیزن گنوایا ہے جس کے سبب انہیں کئی ملین ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔ وہ اس کے مساوی ہرجانے کا دعویٰ کرسکتی ہیں۔ ماریہ کا کہنا ہے روسی کھلاڑیوں کا تاثر پوری دنیا میں خراب ہوا لیکن حکام نے ایتھلیٹس کے دفاع کیلئے عملی طور پر کچھ نہیں کیا۔
تازہ ترین