• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت مہنگائی اور بیروز گاری کا خاتمہ کرے،مفتی محمد نعیم

کراچی (پ ر) جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس و شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہا ہےکہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کی لعنت مہنگائی میں اضافہ کا باعث ہے،آٹے کے مصنوعی بحران میں غریب پس رہے ہیں ،اسلام ذخیرہ اندوزی اور نا جائز منافع خوری کی مذمت کرتاہے ،حکومت مارکیٹ کی مانیٹرنگ کرکے ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے سد باب کیلئے اقدامات کرے۔ مفتی محمد نعیم نے کہاکہ مسلمان تاجروں کو اسلام سے رہنمائی لینے کی ضرورت ہے تجار ت اگر اسلامی اصولوں کے مطابق کی جائے تو وہ بھی عبادت ہے اس لیے تاجروں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنی صفوں میں موجود ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری میں ملوث افراد کو بے نقاب کریں انہوںنے کہاکہ مہنگائی بے روزگاری کے خاتمے پر حکومت کو ہنگامی بنیادی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ، وزیر اعظم کا تنخواہ سے گزارہ نہیں ہوتا تو وہ سوچیں غریب کیسے گزارہ کرتے ہیں ۔

تازہ ترین