• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی سندھ محاذ آرائی کی بجائے پولیسنگ پر توجہ دیں، مرتضیٰ وہاب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر قانون و ماحولیات اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ آئی جی سندھ پولیسنگ پر توجہ دیں وہ محاذ آرائی میں پروفیشنل بننے کی بجائے پولیٹیکل بنتے جارہے ہیں،سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی جی کا کام ملاقاتیں کرنا نہیں،بلکہ بہترین پولیسنگ ہے اور اس معاملہ پر کوئی بحران پیدا نہیں ہوا بلکہ وفاقی حکومت کے ساتھ مشاورت جاری ہے اور امید ہے کہ جس طرح پنجاب اور خیبرپختونخوا میں صوبائی مشاورت کے زمرے میں اقدامات اٹھائے گئے بالکل اسی طرح سندھ میں وفاقی حکومت صوبے کی رائے کا احترام کرے گی کیونکہ وزیراعظم اس وقت بیرون ملک ہیں ان کی وطن واپسی پر یہ معاملہ احسن طریقے سے حل کردیا جائے گا،انہوں نے مزید کہا کہ کیا پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بھی آٹے کا بحران سندھ حکومت نے پیدا کیا ہے وہاں تو تحریک انصاف کی لاڈلی حکومت ہے،ان کو صرف سندھ حکومت کا فوبیا ہوچکا ہے،آٹے کے بحران سے نپٹنے کی بجائے تحریک انصاف نے اپنی توپوں کا رخ سندھ حکومت کی جانب کردیا ہے کیا گندم امپورٹ کرنے کا فیصلہ سندھ حکومت نے کیا ہے جس کی مخالفت اب وفاقی وزراء بھی کر رہے ہیں ۔

تازہ ترین