• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کے ملزمان اعترافی بیان سے مکر گئے

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کے ملزمان اعترافی بیان سے مکر گئے 


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس نیا ر خ ا ختیار کر گیا،سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں مبینہ طور پر ملوث ملزمان اپنے اعترافی بیان سے مکر گئے،تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بلدیہ فیکٹری کیس کے مرکزی ملزما ن ایم کیو ایم کے سابق سیکٹر انچارج بلدیہ عبدالرحمان بھولا اور زبیر چریا کا حتمی بیان ریکارڈکرتے ہو ئے سماعت ملتوی کردی ، سماعت کے موقع پردونوں گرفتار ملزمان بلدیہ فیکٹری میں آگ لگانے کے حوالےسے اپنے پہلے بیان سے منحرف ہوگئے جس پر عدالت نے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ساجد محبوب کو 3فروری کو دلائل کے لئے طلب کر لیا،بدھ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت کی ، سماعت کے موقع پر ملزمان نے عدالت میں 380سے زائد سوالات کے تحریری جواب داخل کیے،دوران سماعت مرکزی ملزم عبد الرحمن بھولا نے اپنے بیان میں اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلدیہ فیکٹری آتشزدگی کے وقت ایم کیو ایم بلدیہ سیکٹر کا انچارج تھا اور وہ بلدیہ فیکٹری کو آگ لگانے میں ملوث نہیں ہے،جبکہ دوسرے ملزم زبیر چریا کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ وہ علی انٹر پرائز کے فنشنگ ڈپارٹمنٹ کا انچارج تھا اور وہ فیکٹری میں آگ سے متعلق کچھ نہیں جانتا،واضح رہے کہ اس سے قبل دونوں ملزمان نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے بلدیہ فیکٹری کو آگ لگانے کا اعترافی بیان قلمبند کر وایا تھا اور ملزمان جے آئی ٹی کے سامنے بھی بھتہ نہ دینے پر بلدیہ فیکٹری کو آگ لگانے کا اعتراف کرچکے ہیں، جبکہ 2012 میں بلدیہ فیکٹری میں آتشزدگی سے 250 سے زائد افراد جل کر جاں بحق ہوگئےتھے ۔

تازہ ترین