• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

جھونپڑیوں میں آگ، تین ہٹی پل پر دیکھنے والوں کا رش

جھونپڑیوں میں آگ، تین ہٹی پل پر دیکھنے والوں کا رش 


کراچی(اسٹاف رپورٹر) منگل کی شب تین ہٹی کے قریب جھونپڑیوں میں لگنے والی آتشزدگی کے متاثرین بدھ کو اپنے جلے ہوئے سامان کو دیکھ کر افسردہ اور دکھی نظر آ رہے تھے،وہ حسرت ویاس کی تصویر بنے ہوئے تھے، اہم شخصیات وہاں پہنچیں ضرور مگر ان کی مدد نہ ہوسکی، بڑی تعداد میں تین ہٹی سے لیاقت آباد جانے والی سڑک پرجلی ہوئی جھگیوں کو دیکھنے کے لئے تین ہٹی پل پر جمع تھے جس کے رش کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی بری طرح متاثر رہی،متاثرین کی امداد کے لئے بعض مذہبی اور سیاسی جماعت کی جانب سے اطراف میں کیمپ بھی لگائے گئے ہیں، مگر مکینوں کا کہنا ہے کہ ہماری کسی نے کوئی داد رسی نہیں کی، خوش قسمتی سےاس ہولناک آگ سے کوئی شخص زخمی یا ہلاک نہیں ہوا، کئی خاندان جلے ہوئے ملبے میں اپنے بچاکچا سامان کو تلاش کرنے میں مصروف رہے، ان کی آنکھوں سے آنسو رواں تھے،ان کا کہنا تھا کہ ہم بر باد ہوگئے، ایک لمحے میں بے گھر ہوگئے،کچھ نے الزام لگایا کہ آگ دانستہ لگائی گئی ہے،جبکہ ایک شخص کا کہنا تھا کہ چراغ جلنے کی وجہ سے آگ لگی، ایک چراغ کا تیل ختم ہوتے ہی شعلہ لپکا جس سے کئی جھونپڑیاں دیکھتے ہی دیکھتے شعلوں کی لپیٹ میں آگئی،جھونپڑیاں جلنے کے بعد مکین اپنے معصوم بچوں کے ساتھ کھلے آسمان تلے رات بھر سخت سردی میں ٹھٹھرتے رہے ۔ اور پوری رات جلی ہوئی جھونپڑ یوںمیں لگی آگ کی تپش سے ہاتھ تاپتے رہے۔

تازہ ترین