• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (پ ر )ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی و بے روزگاری، بجلی و گیس، آٹے و چینی کی قیمتوں سمیت دیگر اشیاء صرف کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی اپیل پر جمعہ 24جنوری کو ملک گیر سطح پر احتجاج اور مظاہرے ہوں گے۔ کراچی میں بھی تمام اضلاع میں اہم پبلک مقامات پر مظاہرے کیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں مرکزی مظاہرہ بعد نماز ِ جمعہ (1:45بجے دن) مسجد نعمان لسبیلہ چوک پر ہو گا۔ جس سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن و دیگر خطاب کریں گے۔
تازہ ترین