• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکیش امبانی مسلسل 12 ویں بار امیر ترین بھارتی قرار


نئی دہلی (این این آئی)بھارتی بزنس مین مکیش امبانی مسلسل 12ویں مرتبہ بھارت کے امیر ترین شخص قرار پائے ہیں، 2019 میں ان کی دولت 58.4 ارب ڈالر رہی۔امریکی جریدے فوربز کے مطابق بھارت کے 15ارب پتی شخصیات کی مجموعی دولت 197.8ارب ڈالر کے برابر ہے،ادارےکی سالانہ رپورٹ کے مطابق 2019 میں متعدد بھارتی ارب پتی شخصیات کی دولت میں کمی ہوئی ،15عشاریہ 3ارب ڈالر کے ساتھ بھارتی صنعت کار شیونادر دوسرے نمبر پر رہے، جبکہ بھارت کے تیسرے امیر ترین شخص بینکر ادھے کوٹک رہے، جن کی دولت 15 ارب ڈالر ہے۔

تازہ ترین