• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں بھی تبدیلی کی ہوائیں، ایک ماہ میں خوشخبری دینگے، اسپیکر

کوئٹہ( آن لائن )بلوچستان میں بھی تبدیلی کی ہوائوں کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔

اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ نئے وزیراعلیٰ کے لئے نمبر گیم پورے ہیں اپوزیشن کے ارکان تیا رہیں، ایک مہینے میں عوام کو خوشخبری ملے گی۔ 

وزیراعلیٰ ہاؤس عوامی نہیں رہا وزیراعلیٰ بلوچستان سے اعتماد اٹھ چکا،کاروان بغاوت میں اضافہ شروع ہوگیا، اگر میرے خلاف عدم اعتماد لائیں گے میں ویلکم کر تا ہوں مگر ہم پھر بھی چاہتے ہیں کہ پارٹی کے اندر فیصلے ہوں اگر نہیں ہو تے تو ہم مجبور ہیں اس طرح کے اقدام اٹھانے پر۔ 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیاسے بات چیت کر تے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے مجھے گورنر شپ کی پیشکش کی تھی ،ہمارا اعتماد وزیراعلیٰ سے اٹھ چکا۔

وزیراعلیٰ ہاؤس عوام کے لئے ہو تا ہے اس کو بند کر دیا گیا ،ایک سال میں وزیراعلیٰ ہاؤس نہیں گیا ہوں ،ہم چاہتے ہیں کہ ایک اچھی گورنمنٹ بنے۔

بلوچستان عوامی پارٹی جب ہم نے بنائی تواس کا مقصد یہ تھا کہ عوامی گورنمنٹ ہو۔

تازہ ترین