• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیوئٹر اور یوٹیوب انتظامیہ نے پاکستان کی درخواست کا جواب نہیں دیا

اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستان کی طرف سے میوچل لیگل اسسٹنٹ ٹریٹی (ایم ایل اے ٹی) پر دستخط نہ کرنے کے باعث ٹیوئٹر اور یو ٹیوب انتظامیہ نےسوشل میڈیا کی انفارمیشن بارے بھجوائی گئی کسی ایک درخواست کا بھی جواب نہیں دیا ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی آئی ٹی میں پیش دستاویزات کے مطابق ٹیوئٹر کو 89 جبکہ یو ٹیوب کو 35درخواستیں بھجوائی گئیں مگر کسی ایک درخواست کا بھی جواب نہیں دیا گیا۔

فیس بک نے 2945 درخواستوں میں سے 1655کا جواب دیا ، انسٹاگرام نے 591میں سے 360کا، واٹس ایپ نے 196میں سے 132، او ایل ایکس نے 256میں سے 247، لوکنٹو نے 77میں سے 67، وی چیٹ نے تین میں سے ایک جبکہ ڈیلی موشن نے 6، لنکڈ۔ 

ان نے 5، سنیپ چیٹ نے 13، سکائپ نے 3اور آئی ایم او نے 7 درخواستوں میں سے کسی ایک درخواست کا بھی جواب نہ دیا۔

اس طرح مجموعی طور پر سوشل میڈیا کو مجموعی طور پر 4226 درخواستیں متعلقہ اداروں کی طرف سے دی گئیں اور 2362 درخواستوں پرجواب دیا گیا ۔ 

تازہ ترین