• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کے مزید2 ارکان پنجاب اسمبلی ناراض، گلےشکوے

جلال پور(نامہ نگارں)تحریک انصاف کے مزید2ارکان پنجاب اسمبلی ناراض، گلےشکوے کئے، قاسم لنگاہ نے کہا کہ مسائل حل نہ ہوئے تو احباب سےمشاورت کروں گا، رضاخاکوانی نے کہا کہ کس سےشکوہ کریں۔

صوبائی حلقہ پی پی 222 کے ضمنی انتخاب میں آزادحیثیت میں کامیابی کے بعد 15ماہ تک حکومت کا ساتھ دینے والےرکن صوبائی اسمبلی قاسم خان لنگاہ نےکہاہےکہ حلقے میں عوامی مسائل کےحل کیلئے فوری اقدامات نہ کئے گئے تواحباب سے مشاورت کرونگا۔

جنگ سےگفتگو کرتے ہوئے قاسم خان لنگاہ کا کہناتھاکہ 15 ماہ تک حکومت کا بھرپور ساتھ دیا‘توقع تھی حکومت بہتری لےکرآئیگی لیکن حالات پہلے سےزیادہ خراب ہوگئے، کاشتکاروں کابُرا حال ہے‘گنے کی فصل کےپیسے نہیں مل رہے، مہنگائی سےلوگ خودکشی پر مجبور ہیں‘عوام کومطمئن کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

ایک سوال کےجواب میں انہوں نے تصدیق کی کہ پنجاب میں فارورڈ بلاک کیلئے ان سے بھی رابطے کئےگئےتاحال کوئی وعدہ نہیں کیا، حکومت مسائل کے حل کیلئے بلاتاخیر اقدامات کریگی توساتھ دیتا رہوں گا ۔

تازہ ترین