• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

17سماج دشمن پکڑے گئے، اسلحہ اور آتشبازی برآمد

اسلام آ باد ، راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار، سٹاف رپورٹر) جڑواں شہروں سے17سماج دشمن پکڑے گئے۔ تھا نہ رمنا پولیس نے گن پو ائنٹ پر وارداتیں کر نے والے گر وہ کے 3ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے چھینے گئے مو با ئل فون ، واردات میں استعما ل ہو نے والی گا ڑ ی اوراسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کر لیا ۔راولپنڈی پولیس نے بھی 11ملزموں کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے1600گرام چرس،13لٹر شراب،5پستول ،250پتنگیں برآمدکرکے ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔ تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے ڈکیتی جیسے سنگین مقدمہ میں ملوث کیٹیگری اے کے اشتہاری مجرم اجمل کو گرفتار کرلیا۔تھانہ گنجمنڈی پولیس نے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والےملزم اقبال عرف پٹاخہ کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں سامان آتش بازی برآمد کرلیا۔تھانہ روات پولیس نے راہ زنی کی ورداتوں میں ملوث راجہ 302 گینگ کے 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔
تازہ ترین