• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)مختلف علاقوں سے5 لڑکیوں سمیت6 افرادکواغواءکرلیاگیا ۔تھانہ پیرودھائی کوناہید اختر نے بتایا کہ اس کی 16سالہ بیٹی (م) سودا سلف لینے گئی اسی دوران اسے امیرالدین ، فیصل ، باروز خان ، ناصر اور 2 نامعلوم ملزمان اغواء کر کے لے گئے ۔ تھانہ صادق آباد کو عامر ظہور نے بتایا کہ میں شاہ خالدگائیڈ ریکروٹنگ ایجنسی میں ملازم ہوں جس کے مالک عبداللطیف اورمیں نادرا آفس مری روڈ آئے جہاں عابد لطیف کو آٹھ دس افراد نے پک اپ میں زبردستی ڈال کر اغواء کر لیا، میں نے مزاحمت کی تو مجھ سے بھی ملزموں موبائل چھین لیا۔ ملزمان عابد لطیف کی گاڑی بھی ہمرا ہ لے گئے ۔ تھانہ ائرپورٹ کو عمران اختر نے بتایاکہ اس کی بیوی (ش)کو کسی نے ورغلا پھسلا کر اغواء کر لیا ۔تھانہ واہ کینٹ کو محمد ناصر قریشی نے بتایا کہ اس کی 25سالہ بیٹی (ر) کو کسی نے اغواء کر لیا۔ تھانہ کوہسار کے علاقے فرانس کالونی سے محمود مسیح کی بہن (ن ،ب) کو اغوا کر لیا گیا ہے ، مدعی مقدمہ نے آکاش مسیح پر اغوا کا الزام لگایا ہے، اسی تھانے کے علاقے بلیو ایریا سے ارسلان دانش کی بہن (ر،ق) کو اغوا کر لیا گیا ۔ مدعی مقدمہ نے رضوان کو نامزد کیا۔دریں اثناءتھانہ بنی پولیس نے گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے 14 سالہ لڑکے کو تلاش کر کے والدین کے حوالے کر دیا۔ ارصم حیدر کے والد محمد ندیم کی درخواست پر تھانہ بنی میں اغواء کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
تازہ ترین