• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈ ی اےآ پریشن، متعدد غیر قانونی تعمیرات مسمار، سامان ضبط

اسلام آباد(نیو زرپورٹر) سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے شہر کے مختلف علاقوں میں انسداد تجاوزات مہم کے تحت بدھ کے روز آپریشن کر کے متعدد غیر قانونی تعمیرات کو گرانے کے علاوہ تجاوزات کنندگان کا سامان بھی ضبط کر لیا۔ انسداد تجاوزات کے آپریشن میں ضلعی انتظامیہ، اسلام آباد پولیس اور متعلقہ شعبوں نے بھی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی معاونت کی۔ کھنہ پُل کے آپریشن میں ضبط کیا جانے والا سامان بھی سی ڈی اے سٹور میں جمع کرا دیا گیا۔ دریں اثناء انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ایک دوسری ٹیم نے مختلف سیکٹروں میں انسداد تجاوزات کے آپریشن کرتے ہوئے منڈی موڑ کے علاقہ میں متعلقہ تھانہ کی نفری کے ہمراہ آپریشن کر کے تجاوزات کو ہٹانے کے علاوہ انکا سامان ضبط کر لیا۔حج کمپلیکس کے باہر زیر تعمیرغیر قانونی دیوار اور سیکٹر I-14/3 میں زیر تعمیر دو کمروں کوگرا نے کے علاوہ الشفاء ہسپتال کے سامنے گرین بیلٹ سے تجاوزات کا خاتمہ کردیا گیا۔علاوہ ازیں سیکٹرH-8 میں آپریشن کے دوران پلاسٹک کی کرسیاں، ٹیبل، ٹیبل لوہا فولڈنگ، ریڑھیاں، سٹینڈ، سلنڈرچھوٹا، ترپال پلاسٹک، ٹیبل لکڑی اورلکٹری کی کرسیاں ضبط کر کے سی ڈی اے کے سٹور میں جمع کروا دی گئیں۔
تازہ ترین