• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) سماجی شخصیت اور سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کے صوبائی صدر کو سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو فون پر ایک حساس ادارے کا جعلی آفیسر بن کر دھمکیاں دینا مہنگا پڑ گیا۔ تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کر کے وفاقی پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرائی کہ فیصل علی سیال نے اسے مظہر شیرازی بن کر کال کی اور سی ڈی اے کے ڈرائیور عدنان قادر کو انکی مرضی کے مطابق سہولیات اور چھوٹ دینے بصورت دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ وفاقی پولیس نے مقدمہ کے اندراج اور ابتدائی تفتیش کے بعد تھانہ کینٹ پولیس کی وساطت سے ملزم کوسرکاری مہمان بنالیا۔
تازہ ترین