• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناقص تیل اور عدم صفائی پر3فوڈپوائنٹ سربمہر

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی ڈویژن میں کارروائیاں کرتے ہوئے ناقص تیل کے استعمال اور صفائی کے ناقص انتظامات پر3 فوڈ پوائنٹس کو سربمہر کردیا۔ غیر معیاری خوراک کی فراہمی پرمتعدد فوڈ پوائنٹس کوایک لاکھ10ہزارکے جرمانے عائد کیے گئے۔ ناقص تیل کے استعمال،زائدالمیعاد اشیاء کی موجودگی اور صفائی کے ناقص انتظامات پراٹالین پیزہ اورہاٹ اینڈ سپائسی فوڈپوائنٹ کو سیل کیا گیا۔ جہلم کی فوڈ سیفٹی ٹیم نےشالیمار بیکرزکو سربمہر کیا۔انتظامات میں مزید بہتری کیلئے 129 فوڈپوائنٹس کووارننگ نوٹس بھی جاری کیے۔
تازہ ترین