• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئیسکو ، رواں ماہ 1371مشکوک میٹر پکڑے گئے

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) آئیسکو چیف شاہد اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ رواں ماہ کے دوران مختلف کارروائیوں میں ایک ہزار 371مشکوک میٹر پکڑے گئے جن میں سے ایک ہزار 290میٹرسلو اور خراب پائے گئے جبکہ 73افراد بجلی کی ڈائریکٹ سپلائی استعمال کررہے تھے۔خراب ،سلو اور بجلی چوری کرنے کے الزام میں متعلقہ صارفین کو 15 لاکھ98ہزارسے زائد یونٹ چارج کئے گئے اور 3کروڑ سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے۔ قانونی کاروائی کیلئے 77افراد کیخلاف درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دی گئیں۔
تازہ ترین