• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی دعوئوں کے برعکس عوامی مسائل جوں کے توں ہیں‘ ساجد نقوی

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے حل کی کوئی پالیسی اب تک سامنے نہیں آئی۔ مختلف وفود سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے معیشت درست کرنے کے دعوے کئے مگر دوسری طرف عوام کے مسائل جوں کے توں ہیں۔ دوائیں مہنگی، غذائی اجناس ہوں یا پٹرولیم مصنوعات، گیس اور بجلی کی صورتحال ہو یا آٹا چینی کے بھائو، عام آدمی نہ صرف پریشان حال بلکہ تشویش میں مبتلا ہو چکا ہے۔ ساجد نقوی نے کہا کہ حکومتی معاشی اصلاحات کا فائدہ تاحال عوام تک نہیں پہنچا، بیروزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے‘ برسوں سے بند پڑے کاروبار کا پہیہ رواں نہیں ہوا۔ مہنگائی کنٹرول نہیں ہوئی۔
تازہ ترین