• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی سیکرٹری کا اکادمی ادبیات اور ادارہ فروغ قومی زبان کا دورہ

اسلام آباد(جنگ نیوز) وفاقی سیکرٹری برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژ ن انعام اللہ خان نے گزشتہ روزاکادمی ادبیات پاکستان کا دورہ کیا۔ وفاقی سیکرٹری نے کہا کہ اکادمی ادبیات کی اہمیت اور افادیت سے بخوبی آگاہ ہیں، ہر ممکن کوشش ہوگی کہ اس ادارے کو اپنے اہداف کے حصول کے لیے مزید فعال اور مؤثر بنائیں۔ اکادمی چیئرمین محمد سلمان نے بریفنگ دی۔ دریں اثناء وفاقی سیکرٹری انعام اللہ خان دھاریجو نے ادارہ فروغ قومی زبان کا بھی دورہ کیا۔ ادارہ فروغ قومی زبان کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر راشد حمید نے ادارے کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔
تازہ ترین